نوم پنیہ (آئی این پی/ زنہوا) چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا انہیں توقع ہے کہ لان کانگ۔ میگانگ تعاون میں زبردست اضافہ ہوگا۔ یہاں شائع ہونے والے اپنے ایک دستخط شدہ مضمون میں انہوں نے مزید کہا کہ چین اور کمبوڈیا کے درمیان تعلقات میں مزید پیش رفت ہوگی۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ لان کانگ۔میکانگ تعاون (ایل ایم سی) تنظیم کے ر ہنمائوں کا آئندہ دوسرے اجلاس میں پانی محفوظ کرنے‘ تعلیم ‘
ثقافت اور دیگر شعبوں میں ایل ایم سی تعاون کے مستقبل کے لائحہ ہائے عمل پر غور و خوض کیا جائے گا۔ لان کانگ۔میکانگ کے چین و کمبوڈیا کے درمیان دوستی و تعاون کی تعمیر کے عنوان سے ان کا مضمون کمبوڈیا کے انگریزی جریدہ کھیمر ٹائمز میں شائع ہوا ہے۔ چینی وزیراعظم 10 سے 11جنوتی تک کمبوڈیا کا سرکاری دورہ اور نوم پنیہ میں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ایل ایم سی تعاون تنظیم چھ ممالک کمبوڈیا‘ چین‘ لائوس‘ میانمر‘ تھائی لینڈ اور ویت نام پر مشتمل ہے۔ تعاون میں سود مند نتائج کو سراہتے ہوئے چینی وزیراعظم نے کہا کہ ایل ایم سی نے ذیلی علاقائی تعاون فریم ورک کی شکل اختیار کرلی ہے اور اس کی بڑی افادیت اور صلاحیت ہے۔