بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی بیس محفوظ فضائی کمپنیوں میں ایشیاء بحرالکاہل کی سات کمپنیاں بھی شامل ہیں جن میں ایک کا تعلق چینی ہانگ کانگ سے ہے، ایئرلائنز ریٹنگ ڈاٹ کام کی طرف سے جاری کئے جانیوالے تازہ ترین سروے کے مطابق 2018ء کے لئے دنیا کی محفوظ ترین بیس ایئرلائنوں میں سات کا تعلق ایشیاء بحرالکاہل سے ہے جبکہ ان میں چینی ہانگ کانگ کی کیتھی پیسفک ایئرویز بھی شامل ہیں ۔سروے کے مطابق ان سات
محفوظ ترین کمپنیوں میں ایئرنیوزی لینڈ (نیوزی لینڈ آل نپن ایئرویز (جاپان ،کیتھی پیسفک ایئرویز ہانگ کانگ ، جاپان ایئر ویز ، جاپان کنتاس ( آسٹریلیا ) ، سنگا پور ایئرلائنز (سنگا پور ) اور وجن آسٹریلیا (آسٹریلیا ) شامل ہیں )، فہرست میں شامل باقی کمپنیاں الاسکا ایئرلائنز ، برٹش ایئرویز ،ایمریٹس ، اتحاد ایئرویز ، ایوا ایئر ،فن ایئر ،ہا ویجین ایئرلائنز ، کے ایل ایم ،لفتہنسا ،رائل جارڈین ایئرلائنز ،سکنڈے نوین ایئرلائنز سسٹم اور ورجن ہیں۔