نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے منسوب ٹرمپ ٹاور میں آتشزدگی سے دو افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ صبح 7 بجے کے قریب ٹرمپ ٹاور کی بالائی منزل پر آتشزدگی کی اطلاع ملی اور فائر فائٹرز آگ بجھانے کیلئے مین ہیٹن میں واقع ٹرمپ
ٹاور کی سب سے اوپری منزل پر موجود رہے۔فائر حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ الیکٹریکل خرابی کے باعث لگی جو معمولی نوعیت کی ہے۔ حکام کے مطابق آگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے، ایک فائر فائٹر آگ بجھانے کے دوران ملبہ اوپر گرنے سے زخمی ہوا جبکہ دوسرا زخمی ہونے والا شخص انجینئر ہے۔