پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ٹرمپ نے خودہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری،پاکستان مخالف بیانات اور ا س کی امداد روکنے کا کیا نتیجہ نکلا؟امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے انکشافات

datetime 8  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہاہے کہ صدرٹرمپ نے ٹوئیٹرپیغامات کے ذریعے متعدد ملکوں کو نشانہ بنایا ہے جن میں ایرانی حکومت کوگرانے کیلئے مظاہرین کو اکسانا ، شمالی کوریا کو دھمکیاں دینا اور فلسطینیوں کی امداد میں کمی کا مطالبہ شامل ہے ۔اخبار کے یورپ کیلئے سفارتی نمائندے سٹیون ارلانگر نے اپنے کالم میں لکھا کہ ٹرمپ کی ٹوئیٹردھمکیوں نے امریکی ساکھ کو مجروح کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کی امداد روکنے کے حوالے سے بھی اسی راستے پر چل رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے ٹرمپ نے صدر منتخب ہونے کے بعد سابق پاکستانی وزیر اعظم نوازشریف کو فون کال میں کہا تھا کہ وہ پاکستان جیسے عظیم ملک میں آنا چاہیں گے جہاں کے لوگ بھی عظیم ہیں ۔انہوں نے کہا تھا کہ آپ پاکستانی عوام تک میرا پیغام پہنچائیں کہ وہ زبردست لوگ ہیں اور میں ان کا بہت قدر دان ہوں لیکن حال ہی میں صدر ٹرمپ نے اپنا رخ بدلتے ہوئے انہیں ٹوئیٹر پر دھمکی دی ہے کہ پاکستان نے ہمیں جھوٹ اور دھوکے سوا کچھ نہیں دیا ۔اس تضحیک سے پاکستان ناراض ہوگیا اور چین سے تعلقات بنانے پر مجبور ہوگیا ہے جس نے 24گھنٹے کے اندر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی تعریف کی ۔ پاکستان نے تب باہمی کھاتوں کیلئے چینی کرنسی کو استعمال کر نے اور دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے ۔ کالم میں لکھا گیا کہ امریکی پالیسی نے پاکستان کو چین کے ساتھ خصوصی تعلقات بنانے پر مجبور کر دیا ہے  امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہاہے کہ صدرٹرمپ نے ٹوئیٹرپیغامات کے ذریعے متعدد ملکوں کو نشانہ بنایا ہے جن میں ایرانی حکومت کوگرانے کیلئے مظاہرین کو اکسانا ، شمالی کوریا کو دھمکیاں دینا اور فلسطینیوں کی امداد میں کمی کا مطالبہ شامل ہے ۔  سٹیون ارلانگر نے اپنے کالم میں لکھا کہ ٹرمپ کی ٹوئیٹردھمکیوں نے امریکی ساکھ کو مجروح کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…