اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں ماں ایک ایسا رشتہ ہے جس پر کوئی بھی شخص آنکھیں بند کر کے اعتبار کر سکتا ہے جبکہ ماں اور اولاد کے درمیان رشتہ محبت، اعتبار ، یقین اور ممتا کے انمول دھاگوں سے بندھا ہوتا ہے لیکن دنیا میں بدبختوں کی کوئی کمی نہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ
بھارت کے شہر راجکوٹ کے علاقے گاندھی گرام میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے اپنی بیمار بوڑھی ماں کو بلڈنگ کی بالکونی سے نیچے پھینک کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت شہر راجکوٹ کے علاقے گاندھی گرام میں واقعہ بلڈنگ ’درشن ایونیو‘ کی رہائشی جے شری بن ونود بھائی نتھوانی کو اس کے بیٹےنے بلڈنگ کی بالکونی سے نیچے پھینک کر ہلاک کر دیا ۔ بیمار بوڑھی ماں کو بلڈنگ سے پھینکنے والا کوئی عام ان پڑھ شخص نہیں بلکہ ایک پروفیسر ہے۔ اس ہولناک واردات کا انکشاف پولیس کو اس وقت ہوا جب پولیس نے بلڈنگ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج چیک کی۔ پولیس نے بیٹے کی درخواست پر اس سے قبل خودکشی کا مقدمہ درج کیا تھا مگر جب ویڈیو سامنے آئی تو اس کے بعد پولیس نے مقتولہ کے پروفیسر بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔ ی سی پی کرن راج واگھیلا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ”ہمیں سی سی ٹی وی فوٹیج ملی ہے جس کے مطابق جے شری بن اپنی والدہ کیساتھ تھا جب وہ ٹیرس سے نیچے گری۔ اور بیٹے کی موجودگی میں خودکشی کرنا ممکن نہ تھا جس کے باعث اس معاملے میں بیٹے کے کردار پر شک گزرنے پر اسے گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔