ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت مخالف مظاہرے ختم ہو گئے ہیں، پاسدارانِ انقلاب

datetime 8  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران کی جدید تربیت یافتہ حکومتی عسکری سپاہ پاسداران انقلاب نے حکومت مخالف مظاہروں کے مکمل خاتمے اور اپنی فتح کا اعلان کیا ہے۔ ادھرایرانی پارلیمنٹ کا بند دروازے کے پیچھے ہونے والے اجلاس میں مظاہروں پر غور و خوص کیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا کہ حکومت مخالف مظاہرے پوری طرح اب ختم ہو گئے ہیں

اور ایسے مظاہرے کرنے والوں پر حکومت کو مکمل غلبہ حاصل ہو گیا ہے۔تجزیہ کاروں نے پاسداران انقلاب کی جانب سے مظاہرین پر اپنی فتح حاصل کرنے کے اعلان پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔پاسدارانٍ انقلاب نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ ان حکومت مخالف مظاہروں کے پس پردہ امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب فعال تھے۔ اس بیان میں مظاہرین کو اکسانے کا الزام تہران حکومت کے خلاف سرگرم اپوزیشن گروپ مجاہدینِ خلق کے ساتھ ساتھ 1979 کے اسلامی انقلاب کے مخالف شاہی خاندان کے حامیوں پر عائد کیا گیا ہے۔ان حکومت مخالف مظاہروں کے بعد کی صورت حال پر ایرانی پارلیمنٹ کا بند دروازے کے پیچھے خصوصی اجلاس بھی طلب کیا گیا۔ اس پارلیمانی سیشن میں ایران کے سکیورٹی اداروں کے اعلیٰ اہلکاروں نے پارلیمان کے اراکان کو ملکی سلامتی کے تناظر میں ریاستی ترجیحات پر معلوماتی تفصیلات فراہم کی ہیں۔ ایک رکن پارلیمنٹ جلال میزائی کا کہنا تھا کہ سلامتی کے اہلکاروں نے مظاہروں کے دوران گرفتار ہونے والے افراد کے بارے میں تفصیلات دینے کے علاوہ ان کے ساتھ جیل میں رکھے جانے والے سلوک سے بھی آگاہ کیا۔پاسداران انقلاب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی وفادار فوج ہے۔

اس فوج کے لیے سالانہ بنیاد پر ایرانی بجٹ میں ایک خطیر رقم مختص کی جاتی ہے۔ حالیہ مظاہروں میں احتجاج کرنے والوں نے پاسدارانِ انقلاب کے لیے مختص وسیع رقوم پر بھی آواز بلند کی تھی۔ یہ فوج ملک کے اندر کسی بھی معاملے پر مداخلت کر سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…