بدھ‬‮ ، 18 جون‬‮ 2025 

دھمکیوں کے جواب میں پاکستان کا سخت ترین ردعمل دیکھ کر امریکی ششدر،ٹرمپ انتظامیہ کی اچانک بڑی قلابازی،پاکستان کو اہم پیشکش کردی گئی

datetime 29  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن نے کہاہے کہ ٹرمپ انتظامیہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے پاکستان سے شراکت کے لیے تیار ہے تاہم اس کے لیے اسلام آباد کو بھی اپنی خواہش کا اظہار کرنا ہوگا۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز میں امریکی سفارت کاری پر سال کے اختتام میں شائع ہونے والی رپورٹ میں ریکس ٹلرسن نے کہا کہ پاکستان کو اپنی سرزمین میں دہشت گرد تنظیموں کو روکنے میں ہماری مدد کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے کے لیے شراکت داری کو تیار ہیں لیکن پاکستان کو بھی ہم سے شراکت داری کی خواہش کا اظہار کرنا ہوگا۔ریکس ٹلرسن کے مطابق ہمارے اسلامی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ختم کرنے کے وعدے کی وجہ سے ٹرمپ انتظامیہ نے افغانستان پر مبنی نئی پالیسی متعارف کرائی جس کے تحت کسی ملک کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بننے دیا جائے گا جیسا کہ 11 ستمبر سے پہلے ہوا کرتا تھا۔مجھے ہماری سفارت کاری پر فخر ہے کے عنوان سے چھپے گئے اداریے میں ریکس ٹلرسن نے اعتراف کیا کہ 2017 میں امریکا کو شمالی کوریا، چین اور روس کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا رہا۔انہوں نے اوباما انتظامیہ کی جانب سے ایران کے ساتھ کیے گئے جوہری معاہدے پر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اختلاف رائے کو واضح کیا۔انہوں نے کہاکہ ایران کے ساتھ کیا گیا متنازع جوہری معاہدہ اب ہماری ایران پالیسی کا حصہ نہیں ہے اور ہم اب ایرانی خطرے کا کھل کر سامنا کر رہے ہیں۔ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اتحادیوں اور کانگریس کے ساتھ مل کر ایران کے جوہری معاہدے کی خامیوں کو سامنے لاتے رہیں گے جبکہ دوسری جانب ہم ایران کو بیلسٹک میزائل معاہدے کی خلاف ورزی اور خطے میں غیر مستحکم صورتحال پیدا کرنے پر سزا دینے کے لیے ہم خیال ممالک کے ساتھ مل کر کوششیں کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…