پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

رخائن کے فوجی جنرل ،ایک پاکستانی سرجن پر امریکی پابندیاں عائد

datetime 22  دسمبر‬‮  2017 |

نیویارک(این این آئی)امریکا نے میانمار کی ریاست رخائن کے انچارج فوجی جنرل پر پابندیاں عائد کر دیں، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ میانمار جنرل کے خلاف ماورائے عدالت قتل، زیادتی، جبری گرفتاریوں اور گاوں جلانے کے مستند شواہد ملے ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ نے عالمی انسانی حقوق احتساب قانون کے تحت میانمار جنرل سمیت باون شخصیات اور اداروں پر

پابندیاں عائد کی ہیں۔یہ پابندیاں کرپشن اور انسانی حقوق خلاف ورزیوں پرعائد کی گئی ہیں جبکہ سابق ازبک رہنما اسلام کریموف کی بیٹی، گیمبیا کے سابق رہنما، جنوبی سوڈان کے صدر کے مشیر پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ایک پاکستانی سرجن، مختار حامد شاہ کے خلاف بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق سرکاری پولیس کا خیال ہے کہ مختار حامد شاہ انسانی اعضاء کی چوری اور اسمگلنگ میں ملوث رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…