اسلام آباد(اے این این) پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ امن گیس پائپ لائن کو مکمل اور اس حوالے سے ہونیوالے سمجھوتے پر عمل در آمد کرے۔ریڈیوتہران کی رپورٹ کے مطابق
ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ پر سنجیدگی سے کام کرے اسلئے کہ پاکستان اور ایران کے مابین تجارتی لین دین کا حجم 1.5 ارب ڈالر ہے اور اس پروجیکٹ کے مکمل ہونے سے پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ ایرانی سفیر نے پاکستان کی حکومت کی جانب سے گیس پائپ لائن پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں لیت و لعل سے کام لینے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران، پاکستان کیساتھ روابط کو خاص اہمیت دیتا ہے لیکن امریکا اور بعض یورپی ممالک اسلامی ملکوں کے مابین تفرقہ ڈال کر مشرق وسطی پرحکومت کرنا چاہتے ہیں۔