اسلام آباد/مکہ مکرمہ(سی پی پی/مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین کیخلاف آپریشن جاری ، تازہ ترین کارروائیوں میں 400سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ، سعودی حکام نے تفتیش شروع کردی ۔عرب خبررساں ادار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تازہ ترین کارروائیوں400سے زائد افراد کو سعودی عرب کے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حراست میں لے لیا ،
ان افراد کو اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی پرگرفتار کیا گیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کا فیصلہ جمعہ کی رات گئے کیا جو فجر سے قبل تک جاری رہا اور مختلف ممالک کے 400سے زائد غیر قانونی تارکین اور فوجداری جرائم میں مطلوب متعدد افراد کو گرفتار کیا ۔غیر مصدقہ ذرائع سے موصول ہونیوالی اطلاعات کے مطابق اس آپریشن کے نتیجے میں کئی پاکستانیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ 1