برسلز(این این آئی)یورپی یونین کا دو روزہ سربراہی اجلاس برسلز میں شروع ہوگیا ، اس اجلاس میں بریگزٹ کے مذاکراتی عمل کو خاص فوقییت حاصل ہے۔ برطانوی وزیراعظم بھی اجلاس سے خطاب کریں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر میرکل نے یورپی یونین کی سمٹ سے خطاب میں یورپی ممالک سے کہا کہ وہ پسند اور ناپسند کی بنیاد پر یک جہتی کا اظہار نہیں کر سکتے۔
اْن کا بیان یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کے اْس بیان کے تناظر میں ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یورپی یونین کا مہاجرین کے حوالے سے سابقہ فیصلہ تقریباً غیرمؤثر ہو چکا ہے۔ میرکل نے یہ بھی کہا کہ یک جہتی کی ضرورت پر زور بیرونی سرحدوں کے تحفظ کے لیے مت دیا جائے۔ میرکل نے یہ بھی کہا کہ یورپی اقوام کو داخلی معاملات پر بھی یک جہتی کا اظہار کرنا ہو گا۔