اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) استنبول میں او آئی سی کے اجلاس میں ایک غیر مسلم ملک کے سربراہ کی شرکت، تفصیلات کے مطابق ترکی ٹی وی کے مطابق استنبول میں اسلامی ممالک کے سربراہان کی شرکت سے جاری اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے بطور مہمان شرکت کی۔ ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرم چیئرمین کی حیثیت سے ترکی کی اپیل پر منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم
کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں ایک غیرمسلم ملک کے سربراہ نے شرکت کی، او آئی سی کے اس ہنگامی سربراہی اجلاس میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے بطور مہمان شرکت کی۔ واضح رہے کہ وینزویلا کے صدر مادورو ایک اور مصروفیت کے سلسلے میں استنبول کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ او آئی سی کے سربراہی اجلاس میں ٹرمپ کے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر جوابی اقدام کا فیصلہ کیا جائے گا۔