نئی دہلی(این این آئی)بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ تاج محل ہم سب کا ہے، اسے 20 یا 25 سال نہیں 400 سال تک تحفظ درکار ہے ، آنے والی نسلوں کے لئے اس کی حفاظت کی جائے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے تاج محل کی حفاظت سے متعلق تفصیلی اور جامع رپورٹ طلب کرلی ۔ اٹارنی برائے عوامی مفاد ایم سی مہتا کی تاج محل کی حفاظت سے متعلق درخواست کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔اس موقع پر ججوں نے کہا کہ
تا ج محل کو 20 یا 25 سال نہیں 400 سال تک تحفظ درکار ہے، صدیوں تک تاج محل کو قائم رکھنے کیلئے وسیع تر نقطہ نظر اور پالیسی کی ضرورت ہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے اتر پردیش کی حکومت کو تاج محل کی حفاظت سیمتعلق جامع پلان مرتب کرنے کیلئے 8 ہفتے کی مہلت دیدی۔تاج محل کی حفاظت کرنے والی اتھارتی نے عدالت میں کہا کہ تاج محل کی حفاظت کے لئے 500 میٹر رقبے تک نوکنسٹرکشن زون قرار دیدیا گیا ہے ۔