بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے جزیرہ ڈیاؤ یوآئی لینڈ کے نام کی تبدیلی کی جاپانی درخواست مسترد کردی ، آئی لینڈ چین کی ملکیت ہے اور رہے گا،جاپان تاریخ اور حقیقت کا ادراک کرے ۔ چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے جاپانی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ جاپان کے شہر اشی گاکی کے میئر یوشی ٹاکا نے آئی لینڈ کے نام کی تبدیلی کی درخواست دی تھی کہ یہ جاپان کا جزیرہ ہے اور اس کا نام تبدیل کیا جائے جس کے جواب
میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے کہا ہے کہ ڈیاؤ یوآئی لینڈ چین کا اٹوٹ انگ تھا اور رہے گا ۔ جاپان چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے ۔ چین علاقائی سلامتی کا تحفظ کرنا جانتا ہے ۔ جاپان جو حربے استعمال کررہا ہے اسے اس پر غور کرنا چاہیے ۔ جاپان کو تاریخ اور حقیقت کا ادراک ہونا چاہیے۔ باہمی تعلقات میں رکاوٹ نہ ڈالے اور نہ ہی تعلقات کو کشیدہ کرنے کیلئے ایسے اقدامات اٹھائے ۔