منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حوثی باغیوں نے سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کو قتل کردیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق یمنی صدر علی عبد اللہ صالح کو قتل کر دیا گیا ۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق علی عبد اللہ صالح کو حوثیوں نے معارب میں مارا۔ علی عبد اللہ صالح ایک بکتر بند گاڑی میں صنعا سے بھاگ رہے تھے کہ حوثیوں نے ان پر حملہ کر کے قتل کر دیا ۔ حملے میں علی عبد اللہ کے وی پی عارف ذکا اور نیشنل کانگریس پارٹی کے سیکرٹری جنرل یاسر الآوازی کو بھی قتل کیا گیا۔ادھر العربیہ کے مطابق یمن کے دارالحکومت

صنعاء میں حوثی شیعہ باغیوں نے سابق صدر علی عبداللہ صالح کے مکان کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ اس کے بعد سابق کے اتا پتا کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں۔صنعا ء کے مکینوں نے سوموار کو شہر کے وسط میں واقع معزول صدر کے مکان کو دھماکے سے اڑائے جانے کی اطلاع دی ہے۔تاہم علی صالح کی جماعت جنرل پیپلز کانگریس کے ایک عہدے دار نے اس اطلاع کی تردید کرتے ہوئے اس کو حوثیوں کا پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ صنعاء میں گذشتہ چھے روز سے علی صالح کے وفاداروں اور ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے درمیان خونریز جھڑپیں جاری ہیں اور حوثیوں کے خلاف لڑائی میں سابق صدر کے وفاداروں کی شکست کے آثار ظاہر ہورہے ہیں۔دریں اثناء بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے کہا ہے کہ گذشتہ بدھ سے یمنی دارالحکومت میں حوثیوں اور صالح فورسز کے درمیان جاری لڑائی میں 125 افراد ہلاک اور 238 زخمی ہوگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…