جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

مسلمانوں کے مقدس مقام قبہ الصخرہ میں یہودی آباد کاروں کو داخلے کی اجازت

datetime 4  دسمبر‬‮  2017 |

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی پولیس نے یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ کے دھاووں کے دوران آباد کاروں کو مقدس مقام قبہ الصخرہ کے صحن میں داخل ہونے، انہیں وہاں گھومنے پھرنے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی کی اجازت دے دی ۔عرب ٹی وی کے مطابق بیت المقدس میں فلسطینی اوقاف،

سپریم اسلامی کمیٹی اور دارالافتاء کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں یہودی آباد کاروں کے قبی الصخرہ پر دھاووں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔بیان کے مطابق اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے قبہ الصخرہ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔فلسطینی محکمہ اوقاف نے یہودی آباد کاروں کے دھاووں کو عدیم المثال جارحیت قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ مسجد اقصیٰ اور اس سے

ملحقہ مقدسات کی بے حرمتی کے واقعات میں ایک ایسے وقت میں اضافہ ہوا ہے جب دوسری طرف امریکا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کی تیاری کر رہا ہے۔فلسطینی محکمہ اوقاف نے خبردار کیا کہ اگر القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیا گیا تو پورے خطے میں ایک طوفان اٹھ کھڑا ہو گا۔ بیان میں یہودی آباد کاروں کے دھاووں اور ناپاک امریکی عزائم پر عالم اسلام اور عرب دنیا کی مجرمانہ خاموشی کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…