منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں اس ہفتے شدید سردی کی پیش گوئی ،درجہ حرارت منفی صفر سے بھی نیچے گر جائیگا،سب سے زیادہ کون سے علاقے متاثر ہونگے،محکمہ موسمیات کی خوفناک وارننگ‎

datetime 3  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں رواں ہفتے شدید سردی کی پیش گوئی ،سعودی عرب کے محکمہ موسمیات اور تحفظ ماحول نے  امکان ظاہر کیا ہے کہ شدیدسردی کی لہر سے درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ سے

بھی نیچے گر سکتا ہے۔موسمیات اور تحفظ ماحول کی جنرل اتھارٹی کے مطابق شدید سردی کی اس لہر سے سعودی عرب کے شمالی علاقے بالخصوص تبوک ، جوف اور حائل زیادہ متاثر ہوں گے اور جمعرات کو سردی کی یہ لہر سعودی عرب کے وسطی اور مشرقی علاقوں کے شمالی حصوں تک بھی پھیل جائے گی۔سعودی عرب کے محکمہ موسمیات اور تحفظ ماحول نےیہ بھی کہا ہے کہ اس کم درجہ حرارت کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی۔ وہ اپنے ساتھ گرد وغبار لائیں گی جس سے حد نگاہ متاثر ہو گی اور زیادہ دور تک دیکھا نہیں جاسکے گا۔سرد ہواؤں کی رفتار 45 کلو میٹر فی گھنٹا تک ہو سکتی ہیں۔ان کے ساتھ ریت کے طوفان سے دیکھنے کی صلاحیت صرف ایک کلومیٹر تک محدود ہو کر رہ جائے گی۔سرد ی کی اس لہر سے جمعرات کو سعودی عرب کے وسطی ، مشرقی اور مغربی علاقوں کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔اس لئے عوام کو پہلے سے حفاظتی انتظامات کرنے کا کہا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…