کابل(این این آئی)افغان حکام نے بتایا ہے کہ مشرقی صوبے ننگرہار میں ھونے والے ایک بم دھماکے کی زد میں آ کر کم از کم دو سکیورٹی گارڈز ہلاک اور دیگر چھ زخمی ہوگئے۔امریکی ٹی وی کے مطابق صوبائی گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ سکیورٹی محافظوں کی ہلاکت ایک نجی ٹیلی وڑن کے عمارت کے باہر نصب بم کے پھٹنے سے
ہوئی ہیں۔ یہ دھماکا ننگر ہار کے دارالحکومت جلال آباد میں ہوا۔ ترجمان کے مطابق بم نصب کرنے کے محرکات بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اْدھر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس نے بتایا کہ ایک بم کے پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوئے ۔