ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی ولی عہد نے اپنی عوام کو اچانک بڑا سرپرائز دیدیا،جس نے دیکھا دنگ رہ گیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی عام شہریوں کے ساتھ تصاویر نے دھوم مچا دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ولی عہد گذشتہ روز مدینہ منورہ کے صحرائی تاریخی علاقوں کے دورے پر گئے تھے جہاں شہری انہیں دیکھتے ہی استقبال کے لیے والہانہ انداز میں امڈ آئے۔اس موقع پر سعودی شہریوں نے ولی عہد ساتھ یادگاری فوٹو بنوائے اور کیمروں میں لی گئی سیلفیاں سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیں جنہیں بڑے پیمانے پر پسند اور شیئر کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں ایک نوجوان کو شہزادہ محمد کی پیشانی پر بوسہ دیتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ تصاویر وادی القریٰ کے العلاء کے علاقے میں لی گئیں۔ خیال رہے کہ العلاء کا علاقہ ظہور اسلام کے دور سے کئی حوالوں سے شہرت رکھتا ہے۔ اس میں کئی ایک تاریخی مقامات ہیں۔شہزادہ محمد بن سلمان کے ان علاقوں کے اچانک دورے پر سعودی شہریوں نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس کا اظہار سوشل میڈیا پر شہزادہ محمد کے ساتھ شہریوں کی سیلفیوں اور ان کی دھوم سے کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…