ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

کیاسعودی حکومت نے واقعی مرتد سے متعلق قانون میں تبدیلی کردی ،حکومتی ترجمان نے زیر گردش خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے بڑا اعلا ن کردیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں مرتد کی سزاختم کرنے کی خبریں گردش کررہی ہیں تاہم سعودی عرب کے ایک ترجمان نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ پبلک پراسیکیوٹر نے ملک میں دستور کے خلاف من گھڑت افواہیں پھیلانے والوں

کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ مملکت میں ’مْرتد‘ کی سزا میں ترمیم یا اس حوالے سے قانون منسوخ کئے جانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق سعودی حکومت کے ایک ترجمان نے بتایاکہ سعودی عرب میں مرتد کی سزا منسوخ کیے جانے سے متعلق تمام اطلاعات اور خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہاکہ مرتد سے متعلق قانون اور مرتد کی سزا ریاست کے بنیادی عدالتی نظام کا حصہ ہے، اس میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے اور نہ ہی ایسا کرنے کا سوچا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پبلک پراسیکیوٹر نے ملک میں دستور کے خلاف من گھڑت افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں بعض اخبارات نے خبر دی تھی کہ سعودی حکومت نے چپکے سے مرتد سے متعلق قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے مرتد کی سزائے موت کی سزا ختم کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…