واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حکام نے امید ظاہر کی کہ امریکی ،کینیڈین جوڑی کی بازیابی کے بعد پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں بہتری آسکتی تھی۔ افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکولسن کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے خلاف سخت رویہ اپنانے کے باوجود اسلام آباد کے رویے میں تبدیلی نہیں آئی۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکی حکام کافی عرصے سے پاکستان کی جانب سے افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ دیکھ رہے ہیں۔جنرل جان نکولسن کا مزید کہنا تھا کہ
ہمارا موقف پاکستان کے حوالے سے واضح ہے جبکہ ہم نے پاکستان کی جانب سے اب تک کوئی تبدیلی نہیں دیکھی ۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کر رہے ہیں کہ پاکستان نئی تبدیلیوں کا نفاذ کرے گا اور دونوں ممالک مل کر سرحد کے دونوں جانب دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کے لیے ملک کر کام کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ طالبان کی اعلی قیادت پاکستان میں موجود ہے جبکہ جونیئر قیادت افغانستان میں ہے جبکہ پاکستان کا اس حوالے سے یہ موقف ہے کہ اس نے امریکہ کی مدد کرنے کے لیے دہشتگردوں کے خلاف اہم اقدامات کیے ہیں۔