جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

سعودی ولی عہد نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کومشرق وسطیٰ کا ہٹلر قرار دیدیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو “مشرق وسطی کا نیا ہٹلر” قرار دیدیا۔دارلحکومت ریاض میں امریکی اخبار ‘نیویارک ٹائمزکو تفصیلی انٹرویو میں سعودی رہنما نے کہا کہ ایرانی رہبر المعروف مرشد اعلی مشرق وسطی کا نیا ہٹلر ہے۔ انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یورپ سے ہمیں یہی سبق ملتا ہے کہ ایسی صورتحال کے سامنے

سر تسلیم خم کرنا کامیابی نہیں ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ نیا ہٹلر وہ سب کچھ یہاں (مشرق وسطی) میں کر گذرے جو یورپ میں کیا گیا۔انھوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ سعودی عرب داخلی طور پر جو بھی اقدامات کر رہا ہے، ان کا مقصد اپنی طاقت اور معیشت میں بہتری لانا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تہران مرشد اعلی کے ایما پر لبنان میں حزب اللہ، عراق میں الحشد الشعبی اور یمن میں حوثی ملیشیاوں کے ذریعے خطے میں مداخلت کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…