جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

کس ملک کے صدر کی کتنی تنخواہ ہے ،حیران کن تفصیلات جاری

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی صدر جو تینوں مسلح افواج کا سپریم کمانڈر بھی ہے، ان کی ماہانہ تنخواہ ایک اعلیٰ بیوروکریٹ کی تنخواہ سے بھی کم ہے یہاں تک کہ اس کی تنخواہ مسلح افواج کے سربراہوں کی تنخواہ سے بھی کم ہے،صدر کے ساتھ نائب صدر اور گورنروں کی تنخواہیں بھی کابینہ کے سیکریٹری کی تنخواہ کے مقابلے میں کم ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی صدر کی ماہانہ تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے جب کہ سیکریٹری کی تنخواہ ڈھائی

لاکھ روپے ہے۔جب کہ پاکستانی صدر کی تنخواہ بھارتی صدر کے مقابلے میں تقریباً نصف ہے۔ بھارت کے صدر اور نائب صدر کی تنخواہ ملک کے اعلیٰ بیوروکریٹ اورمسلح افواج کے تینوں سربراہوں کے مقابلے میں کم ہے۔ صدر کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ پچاس ہزار، نائب صدر کی ایک لاکھ 25 ہزارروپے اور ریاستی گورنروں کی ایک لاکھ دس ہزار روپے ہے۔بھارت میں یکم جنوری 2016 سے 7 ویں پے کمیشن ایوارڈز پر عمل درآمد کے بعد کابینہ کا سیکریٹری جو بھارت میں سب سے اعلیٰ سطحی بیوروکریٹ شمار کیا جاتا ہے اس کی ماہانہ تنخواہ دو لاکھ پچاس ہزار روپے ہے جب کہ مرکزی حکومت کے سیکریٹری کی ماہانہ تنخواہ دو لاکھ پچیس ہزار روپے ہے۔بھارتی صدر تین مسلح افواج یعنی فوج، ایئر فورس اور بحریہ کا سپریم کمانڈر ہے، تاہم صدر کی موجودہ تنخواہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے بھی کم ہے، مسلح افواج کے سربراہان کابینہ کے سیکرٹری کے برابر تنخواہ ا لیتے ہیں۔وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ صدر،نائب صدر اور ریاستی گورنروں کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارشات یونین کی وزارت داخلہ نے تیار کی تھی اور ایک سال قبل مرکزی کابینہ کی منظوری کے لئے کابینہ سیکرٹریٹ کو بھیجی گئی تھیں۔سفارشات کے مطابق صدر کی تنخواہ 5 لاکھ ، نائب صدر کی ت

نخواہ ساڑھے تین لاکھ روپے اور گورنر کی 3 لاکھ روپے ماہانہ رکھی گئی۔تاہم ان سفارشات پر ایک سال بعد بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔حکومتی ترجمان نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیںکیا۔صدر، نائب صدر اور گورنروں کی موجودہ تنخواہوں میں 2008 میںاضافہ کیا گیا،2008تک صدر کی تنخواہ پچاس ہزار،نائب صدر کی چالیس ہزار اور گورنر کی 36ہزار روپے ماہانہ تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی صدر سید ممنون حسین کی

رواں مالی سال میں تنخواہ ایک لاکھ تیس ہزار روپے ماہانہ ہے جب کہ گزشتہ برس اسی ہزار روپے ماہانہ تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ماہانہ تنخواہ 35لاکھ روپے سے زائد ہے۔چینی صدر کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ اسی ہزار روپے،روسی صدر کی ماہانہ تنخواہ تیر ہ لاکھ 32ہزار روپے،ترکی کے صدر کی ماہانہ تنخواہ13لاکھ66ہزار روپے،برطانوی وزیر اعظم کی سترہ لاکھ چالیس ہزار روپے،جرمنی کی چانسلر کی تنخواہ 23لاکھ پانچ ہزار روپے ہے جب کہ اقتدار سے بے دخل کیجانے والے زمبابوے کے صدر کی تنخواہ19لاکھ63ہزار روپے تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…