ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے، شارجہ، فجیرہ اور راس الخیمہ میں مزید بارش کا امکان ہے۔اماراتی میڈیا کے مطابق شمالی اور مشرقی ساحلی علاقوں میں موسلا دھاربارش ہوئی۔
بارشیں فجیرہ،خورفکان، دبا اور مشرقی پہاڑی سلسلہ میں ہوئیں۔فجیرہ میں یابسابائی پاس دونوں اطراف کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔بارش کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث عوام کو پہاڑی علاقوں اور ڈیم کے اطراف علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔