اورنگ آباد(این این آئی)فریضہ حج کی ادائیگی کرنے والے عازمین حج کی سبسڈی ختم کردی گئی جبکہ45سال سے زائد عمر کی خواتین کو بغیر محرم سفر حج پر جانے کی اجازت دیدی گئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق70سال کے عازمین کے ہمراہ 2افراد خاندان کو جانے کی اجازت ہوگی۔عازمین حج 2مقامات سے حج پروازوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کے کوٹے
میں 6فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔ درخواستیں آن لائن جمع کرانے کا آغاز ہوچکا ہے۔حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر مقصود احمد انصاری نے کہا کہ مرکزی حکومت نے امسال کچھ قوانین میں ترمیم کی ہے جس پر عملدرآمد لازمی قراردیا گیا۔حج2018ء کی آن لائن درخواستوں کا فارمیٹ تیار کیا گیا ہے جس میں حج کے اخراجات اور پالیسیوں کی بابت معلومات دی گئی ہیں۔