اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کے وزیراعظم سعد حریری کی جانب سے سعودی عرب میں مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد اور ایران اور لبنان کی جانب سے سعودی عرب کی حکومت پر ان سے زبردستی استعفیٰ دلوائے جانے کے الزام کے بعد سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی اس وقت عروج پر پہنچ چکی ہے اور سعودی عرب نے تمام عرب ممالک یعنی عرب لیگ کا ایک ہنگامی
اجلاس قطر کے دارالحکومت دوحا میں طلب کر لیا ہےجس سے آئندہ دنوں صورتحال مزید سنگین ہونے کا عندیہ مل رہا ہے۔ عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ایران کی عرب خطے میں مداخلت کو زیر بحث لایا جائے گا ۔ واضح رہے کہ ایرانی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے سعد حریری کے استعفے کے بعد سعودی عرب کو سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی جا چکی ہے۔