ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شمالی کوریا کافوجی بھاگ کرجنوبی کوریاپہنچ گیا،گولی لگنے سے شدیدزخمی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیئول/پیانگ یانگ (این این آئی)جنوبی کوریا کی فوج نے کہاہے کہ ایک شمالی کوریائی فوجی دونوں ممالک کے درمیان ڈی میلیلاٹرائزڈ زون سے بھاگ کر جنوبی کوریا پہنچ گیا ہے تاہم سرحد عبور کرتے ہوئے اسے گولی مار کر زخمی کر دیا گیا ۔بھاگنے والے فوجی کو شمالی کوریائی فوج نے ہی گولی ماری تاہم گولی کندھے پر لگنے سے

بچ نکالا اور اسے جنوبی کوریا میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔شمالی کوریا سے تقریباً ہر سال ایک ہزار افراد بھاگ کر جنوبی کوریا جاتے ہیں تاہم ان میں سے شاید ہی کوئی ہو جو بارودی سرنگوں سے بھری اور فونوں جانب سے فوجیوں کی کڑی نظر والی ڈی میلیلاٹرائزڈ زون کے ذریعے بھاگنے کی کوشش کرے۔گذشتہ تین سالوں میں یہ صرف چوتھا موقع ہے کہ کوئی شمالی کوریائی فوجی اس زون سے فرار ہوا ہو۔جنوبی کوریا کی فوج کے جوائنٹ چیف آف سٹاف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی پانمنجوم گاؤں کے قریب جوائنٹ سکیورٹی ایرا سے بھاگ کر آیا جو کہ اس زون کا واحد علاقہ ہے جہاں دونوں ممالک کی فوجیں آمنے سامنے کھڑی ہوتی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’فوجی شمالی کوریا کی ایک چوکی سے بھاگ کر ہمارے فریڈم ہاؤس (جنوبی کوریا کی ایک عمارت) کی جانب بھاگا اور اسے بازو اور کندھے پر فائرنگ کے زخم تھے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ اس تعداد میں کمی کی وجہ شمالی کوریائی حکومت کی جانب سے سخت تر نگرانی اور سرحدی کنٹرول ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…