جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

پروازکے دوران اچانک ایک خاتون اٹھی اوراپنے شوہر کا انگوٹھا لیکراسکا موبائل کھول لیا پھر جو ہوا،عملے کو مجبوراًجہاز اتارنا پڑ گیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنائی(این این آئی)پرواز کے دوران طیارے میں سوار ایک خاتون کے غصے کے سامنے جہاز کا عملہ بے بس نظر آیا اور پرواز کو ہنگامی صورت حال میں انڈیا کے شہرچنائی میں اتارنا پڑا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب دوحہ سے انڈونیشیا کے معروف شہر بالی جانے والی قطر ایئر ویز کی پرواز میں ایک ایرانی خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کی بے وفائی کے شواہد دیکھے اور وہ خود کو نہ روک سکیں۔

ایرانی خاتون، ان کے شوہر اور ان کے بیٹے چھٹیاں منانے بالی جا رہے تھے۔ دوران پرواز خاتون نے اپنے سوتے ہوئے شوہر کے فنگر پرنٹس سے ان کا فون کھول لیا اور انھیں اپنے شوہر کی بے وفائی کا علم ہو گیا اور اسی وقت جھگڑا شروع ہو گیا۔انھوں نے مبینہ طور پر اپنے شوہر سے ہاتھا پائی کی اور طیارے پر سوار 284 مسافروں کی پریشانی کا باعث بنیں۔عملے نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی لیکن خاتون کو کسی طرح قابو نہیں کیا جا سکا۔ پائلٹ اور دوسرے عملے نے جب معاملے کو قابو سے باہر ہوتے دیکھا تو انھوں نے طیارے کو قریبی چینئی ایئرپورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔ایئرویز نے اس خاتون، ان کے شوہر اور ان کے بچے کو وہیں چینئی کے ایئرپورٹ پر اتار دیا اور پھر دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد وہ طیارہ بالی کے لیے روانہ ہوا۔چینئی ایئرپورٹ کے حکام نے بتایا کہ ان ایرانی مسافروں کے پاس انڈیا کا ویزا نہیں تھا اس لیے انھیں حراست میں رکھا گیا اور دہلی میں ایرانی سفارتخانے سے رجوع کرنے کے بعد انھیں کوالالمپور کی پرواز میں روانہ کر دیا گیا جہاں سے انھیں دوحہ واپس روانہ کر دیا جائے گا۔ایئرپورٹ کے اہلکار نے بتایاکہ اس فیملی کو جھگڑے فساد پر طیارے سے اتار دیا گیا لیکن ان کے خلاف کوئی ایف آر درج نہیں کی گئی۔ پھر انھیں باٹک ایئر کی پرواز نمبر 6019 سے کوالالمپور اور پھر دوحہ کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…