اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

خلیجی ممالک اختلافات کے بعد جنگ کیلئے تیار، بحرین نے قطر کیخلاف 1950ء کا تنازعہ پھرکھڑا کردیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بحرین نے کہا ہے کہ اس کو قطر سے اپنی غصب شدہ سرزمین واپس لینے کا مطالبہ کرنے کا حق حاصل ہے۔بحرین گذشتہ صدی کے دوران میں اپنی اس اراضی سے قطر کے حق میں دستبردار ہوگیا تھا یا پھر اس نے بھائی چارے میں اس پڑوسی ریاست کو یہ اراضی پٹے پر دے دی تھی۔بحرین نے حالیہ خلیج بحران کے دوران میں اس سے پہلے قطر سے اراضی لوٹانے کا مطالبہ نہیں کیا ہے اور اس نے بھی اپنے اتحادی تین عرب ممالک کے ساتھ

مشترکہ طور پر قطر کے خلاف مختلف سفارتی اور تجارتی پابندیاں عاید کررکھی ہیں۔بحرین کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 1900کے عشرے میں بحرین اپنے خود مختار علاقے کے بعض حصوں سے دستبردار ہوگیا تھا۔سرحدوں کے اس طرح تعین کی تفصیل معاصر تاریخ میں درج ہے اور اس کے بارے میں ہر کوئی جانتا ہے۔بعد ازاں 1950ء کے عشرے میں بحرین کے ایک شمالی علا قے پر ایک غیرملکی قوت کی مدد سے قبضہ کر لیا گیا تھا اور اس کے بعد سرحدوں کی از سر نو حد بندی کی گئی تھی۔بحرین کے جائز حقوق کی قیمت پر شمال میں سرحدوں میں توسیع کر لی گئی تھی اور دوحہ سے بیس کلومیٹر جنوب میں واقع ام الشبرم سے لے کر سلوا کے علاقے تک حلول کے جزیرے کو قطر میں شامل کر لیا گیا تھا۔قطر کی ان نئی سرحدوں کی تیل کی سرحد کی ضروریات کے مطابق حد بندی کی گئی تھی اور یہ حد بندی برطانوی پٹرولیم کمپنی کو رعایتیں دینے کے لیے کی گئی تھی۔اب بحرین کا کہنا ہے کہ اس کو جبری طور پر چھینی گئی اپنی اس زمین کو واپس لینے اور شمالی علاقے پر قطر کی عمل داری کو چیلنج کرنے کا حق حاصل ہے۔تاہم جب خلیجی ممالک خلیج تعاون کونسل کے قیام کے لیے مل بیٹھے تھے تو انھوں نے اس بات سے اتفاق کیا تھا کہ بھائی چارے کے فروغ کے لیے پرانے تنازعات کو نہیں چھیڑا جائے گا اور کونسل کو مضبوط کو کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…