ریاض(این این آئی)سعودی علما نے کرپشن کے خلاف حکومت اقدام کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف جنگ مذہبی فریضہ ہے، جس سے لڑنا دہشت گردی سے مقابلے جتنا اہم ہے۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشترکہ بیان میں سعودی علما نے کرپشن کے خلاف حکومت اقدام کی بھرپور حمایت کا
اعلان کردیا اور کہا کہ کرپشن کے خلاف جنگ مذہبی فریضہ ہے، جس سے لڑنا دہشت گردی سے مقابلے جتنا اہم ہے،سعودی عرب نے دہشت گردی اور اس کی معاونت کے خلاف نئے قوانین کا اعلان کردیا ہے ۔سعودی عرب میں بادشاہ اور ولی عہد کو بدنام کرنے یا ان کی توہین کونے والے شخص کو 5 سے 10 برس قید کی سزا دی جائے گی ۔رپورٹ کے مطابق نئے قوانین کے تحت اسلحہ ، دھماکا خیز مواد کے ساتھ دہشت گردی کرنے والے کو 10 سے 30 برس قید ہوگی جبکہ سعودی عرب میں دہشت گردی یا اس کی فنڈنگ کرنے والے کو سزائے موت دی جاسکے گی ۔اسلحہ اور ٹیلی کمیونی کیشن آلات کے ذریعے دہشت گردی کی تربیت لینے والوں کو 20 سے 30 جبکہ اکیڈمک ،سماجی یا میڈیا کے ذریعے اپنے اسٹیٹس کا غلط استعمال کرنے والے کو 15 برس قید ہوگی ۔