اسلام آباد(مانیٹڑنگ ڈیسک)سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی تارکین وطن اب نجی استعمال کے لئے غیر ملکی گاڑیاں درآمد کر سکتے ہیں۔اس سے قبل تارکین وطن کو گاڑی درآمد کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ سعودی محکمہ کسٹمز نے بتایا ہے کہ مملکت کے رہائشی غیر ملکی
تین برس میں ایک مرتبہ گاڑی بیرون ملک سے منگوانے کے مجاز ہوں گے۔محکمہ کسٹمز نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ بھی خوشخبری دی ہے کہ مقیم غیر ملکی گاڑی درآمد کی تاریخ سے 3 برس گزرنے کے بعد درآمد شدہ کار فروخت کرنے کا بھی مجاز ہے۔