منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

افغانستان میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب، عالمی عدالت نے اہم فیصلہ کر لیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دی ہیگ(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی عدالت جرائم نے افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ہیگ میں عالمی عدالت برائے جرائم کی وکیل استغاثہ کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں جنگی جرائم کے الزامات کی باقاعدہ تحقیقات شروع کرنے کی اجازت طلب کرنے جا رہی ہیں۔فات بنسودا نے ایک بیان میں کہا کہ یہ یقین کرنے کے لیے معقول بنیاد موجود ہے کہ جنگی جرائم اور انسانیت کے

خلاف جرائم” کا ارتکاب ہوا۔تاہم انھوں نے یہ واضح طور پر کسی خاص فریق کے خلاف تحقیقات کا تذکرہ نہیں کیا۔بنسودا نے بیان میں کہا کہ “میں تحقیقات شروع کرنے کے لیے عدالتی اجازت نامہ حاصل کرنے کی درخواست کروں گی۔۔۔ابتدائی طور پر پیچیدہ جانچ پڑتال کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ وہ تمام قانونی تقاضے پورے ہو رہے ہں جو ایسی تحقیقات شروع کرنے کے لیے ضروری ہیں۔گزشتہ سال بھی بنسودا نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ایسے ابتدائی جواز موجود ہیں جن کی بنیاد پر کہا تھا جا سکتا ہے کہ امریکی فورسز افغانستان میں جنگی جرائم کی مبینہ طور پر مرتکب ہوئی اور امریکی خفیہ ایجنسی ‘سی آئی اے’ نے بھی 2003 اور 2004 میں اپنے خفیہ حراستی مرکز میں ایسے ہی جرائم کا ارتکاب کیا۔واشنگٹن بنسودا کے ان دعوں کو یہ کہہ کر مسترد کر چکا ہے اس کی طرف سے کیے گئے اقدام میں سے کسی کی بھی تحقیقات “غیر ضروری اور غیر موزوں” ہوں گی۔امریکہ نے اس عدالت کے قیام کی میثاق پر دستخط نہیں کیے جس کی وجہ سے اگر امریکی فوجیوں پر جنگی جرائم کا الزام عائد بھی کیا جاتا ہے تو وہ اس عدالت کے دائرہ کار کو شاید تسلیم نہ کرے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…