بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے قومی ترانے کی بے ادبی کرنے والوں کیلئے تین سال جیل کی سزا کا قانون پاس کرلیا ۔چینی میڈیا کے مطابق ملک کے فوجداری قانون میں تبدیلی کی منظوری نیشنل پیپلز کانگریس کی ایک کمیٹی کے اجلاس کے دوران دی گئی۔نئے قانون کے مطابق قومی ترانے کی بے ادبی کرنے والوں کو سیاسی حقوق سلب ہونے اور تین سال تک جیل کی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ چین
ایک عرصے قومی ترانے کے حوالے سے قانون کو سخت کر رہا ہے کہ کس جگہ ٗ موقع اور طریقے سے اسے پڑھا جائے ٗیہ قانون پہلے لوگوں کو تقریبات، شادیوں اور آخری رسومات کے دوران قومی ترانہ بجانے یا پڑھنے سے روکتا ہے۔چین کے قانون کے مطابق قومی ترانہ عوامی مقامات پر بیک گراؤنڈ میوز ک کے طور پر نہیں بجایا جا سکتا اور نہ ہی ذاتی حیثیت سے اسے خراب انداز میں پڑھا جا سکتا ہے۔