منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستانیوں میں کیا صلاحیتیں ہیں؟ امریکیوں نے بھی مان لیا، امریکی آئی ٹی ماہر کے پاکستانیوں کے بارے دلچسپ انکشافات

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ٹی کے امریکی ماہر اوراسٹریٹجسٹ ہب اسپاٹ کے ایگزیکٹو سام مالیکارجونن نے کہاہے کہ پاکستان میں تبدیلی آرہی ہے جس کے سبب یہاں سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کیلئے بہت سے مواقع ہیں ٗپاکستانی خطرات مول لے کر اپنی منزل تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، ان جیسی ’انرجی‘ میں نے دنیا میں کہیں اورنہیں دیکھی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ہفتے سے شروع ہونے والی

دو روزہ کانفرنس میں کیا جسے ’زیرو ٹو ون ڈسرپٹ‘ کا نام دیا گیا ٗ کانفرنس میں متعدد غیر ملکی اور ملکی آئی ٹی ماہرین نے خطاب کیا۔ماہرین نے تبادلہ خیال میں کہا کہ آئی ٹی ٗسوفٹ وئیر ٗکمپیوٹر ٗانٹرنیٹ اور گوگل کی جدت طرازیوں کی بدولت حالیہ برسوں میں ایک نئی دنیا تخلیق ہوئی ہے، اپنی تیز رفتاری، سہولت اور انتہائی مفید ہونے کے سبب اسے ملنے والی پذیرائی نے اسے ہر جگہ عام کردیا ہے ٗ آئی ٹی کی یہ دنیا گلوبل ویلیج کو مزید مختصر کرگئی ہے۔کانفرنس میں آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ افراد کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ٗ شرکاء ماہرین کی آراء سے بھرپور طریقے سے فیض یاب ہوئے۔کانفرنس کا انعقاد ’نیسٹ آئی او‘ نے کیا جو پاکستان کا سب سے بڑا انکیوبیٹر ہے، کانفرنس کی روح رواں ’ نیسٹ آئی او‘ کی صدر جہاں آراء نے ابتدائی خطاب میں کہا کہ کانفرنس کا مقصد لوگوں کو آئی ٹی ٗسوفٹ وئیر اور گوگل جیسی جدید ٹیکنالوجی اور جدت طرازی سے آگاہ کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ کانفرنس کے ذریعے اسپیکرز کو ایک ایسا پلٹ فارم مہیا کرنا چاہتی تھیں جہاں تمام ماہرین اور پیشہ ور افراد ایک ہی چھت کے تلے جمع ہوکر اپنے خیالات ایک دوسرے سے شیئر کر سکیں۔انہوں نے مختصر مدت میں کانفرنس کے انعقاد اور انتظام و انصرام کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے ساتھیوں کو اظہار تشکر کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…