ینگون(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستا ن اور چین کے مشترکہ تیارہ کردہ جے ایف 17تھنڈر لڑاکا طیارے رواں برس کے آخر میں میانمار فضائیہ کا حصہ بن جائیں گے۔میانمار میڈیا کے مطابق حال ہی میں چین کے چینگدو ائیر بیس پر میانمار ایئر فورس (ایم اے اے) کے ’لوگو‘ کے ساتھ جے ایف 17تھنڈر طیارے نے آزمائشی پروازوں کا آغاز کیا ہے جو اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ اس سال کے اختتام تک یہ میانمار فضائیہ کا حصہ بن جائیں گے۔میانمار فضائیہ کا حصہ بننے کے ساتھ ہی پاکستان دفاعی ہارڈویئر برآمد کنندہ کرنے والا ملک بن جائے گا اور یوں میانمار پاکستان
سے جے ایف17 خریدنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔میانمار اپنے پرانے24’جے ایف سیون‘اور ’16اے فائیو ا?ئی ا?ئی کے‘ لڑاکا طیاروں کی جگہ جے ایف 17کو لانا چاہتا ہے۔ میانمار فضائیہ کے پاس اس وقت112لڑاکا طیارے، 80ٹرینر،25ٹرانسپورٹ ائیر کرافٹ اور تقریباً140ہیلی کاپٹر ہیں۔دفاع، سیکورٹی اور ایروناٹکس کے حوالے سے گلوبل معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ا?ئی ایچ ایس جینز نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھاکہ جولائی 2015میں میانمار نے سولہ جے ایف17 تھنڈر بلاک ٹو ائیرکرافٹ کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کیے۔