اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا نے غیر ملکیوں کے لئے دروازے کھول دیئے ، حکومت نے اگلے تین برس میں دس لاکھ لوگوں کو امیگریشن دینے کا اعلان کر دیا ۔کینیڈین میڈیا کے مطابق لبرل حکومت ملک میں پیدا ہونے والی افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے لئے امیگریشن کی جائے گی ۔وزیر برائے امیگریشن احمد حسین کا کہنا ہے اگلے تین برس میں ریٹائر
ہو جانے والے کی وجہ یہ کمی ہو گی ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگلے برس تین لاکھ دس ہزار ، 2019ء میں تین لاکھ تیس ہزار اور 2020ء میں تین لاکھ چالیس ہزار افراد کو امیگریشن دی جائے گی ۔مذکورہ منصوبے سے دنیا بھر کے دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی فائدہ اٹھاسکے گی۔ واضح رہے کہ کینیڈا میں بڑی تعداد میں پاکستانی مقیم ہیں۔