جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

دنیا کی طاقت ور ترین خواتین کی فہرست جاری 

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی جریدے فوربز نے دنیا کی طاقت ور ترین خواتین کی فہرست جاری کردی۔ فہرست میں جرمن چانسلر اینجلا مرکل پھر نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر برطانوی وزیراعظم تھریسامے ہیں۔ اس درجہ بندی

میں پریانکا چوپڑہ اور ایوانکا ٹرمپ بھی شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اس سال بھی فوربز کی اس فہرست میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ دنیا کی طاقت ور اور پر اثر خواتین کی اس درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا نمبر آتا ہے۔ تیسری پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں بل گیٹس کی شریک سفر میلنڈا گیٹس۔ٹاپ ٹوئنٹی میں ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کا نمبر 19واں ہے۔ اوفرا ونفری 21ویں نمبر پر ہیں۔ ملکہ برطانیہ کس طرح اپنا اثر و رسوخ کمزور کر رہی ہیں اس کا اندازہ ان کی پوزیشن سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے جن کا نمبر اس فہرست میں 26واں ہے۔گلوکاری سے وابستہ بیونز کا 50واں نمبر ہے۔ اسی طرح ہیلیری کلنٹن 2 پوزیشن گرا کر اب 65ویں نمبر پر آگئی ہیں۔ ٹیلر سوئفٹ 85 جے کے رولنگ 88 اورپریانکا چوپڑا کا نمبر 97 ہے۔ بین الاقوامی جریدے کے مطابق یہ خواتین اپنی زبردست ذہنی صلاحتیوں اور موثر فیصلوں کی وجہ سے دنیا بھر میں غیر معمولی شناخت رکھتی ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…