تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی صدر ولادی میر پوتین نے کہا ہے کہ شام کے بحران کے حل کے لیے جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت ہو رہی ہے، انہیں توقع ہے کہ یہ بحران جلد ختم ہوجائے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق اپنے دورہ ایران کے دوران تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی اور
آذر بائیجان کے الھام علیف کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر پوتین نے کہا کہ شام کا بحران کوئی ملک تنہا حل نہیں کرسکتا۔اس موقع پر ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ شام میں استحکام اور امن وامان کی بحالی کے لیے روس اور ایران کو ایک دوسرے کے تعاون کی ضرورت ہے۔