برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) بیلجیم نے کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنما کو سیاسی پناہ د ینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنما کو سیاسی پناہ دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اسپین کی مرکزی حکومت نے کاتالونیا کے علاقائی سربراہ کارلیس پوج ڈیمونٹ کو عہدے سے برطرف کر کے کاتالونیا کا انتظام اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔ بیلجیم کے وزیر برائے پناہ گزین کے مطابق کارلیس پوج ڈیمونٹ کو شفاف عدالتی سماعت کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں۔ اگر انہوں نے سیاسی پناہ دینے کی درخواست دی، تو انہیں پناہ دی جا سکتی ہے۔دریں اثناء اسپین کی مرکزی حکومت
نے کاتالونیا کا انتظام سنبھال لیا ، بارسلونا میں تمام وزرا اور سرکاری ادارے اب براہ راست میڈرڈ حکومت کے تابع ہوں گے۔ پیر کو ہسپانوی وزیر اعظم ماریانو راخوئے کے مطابق یہ مرکزی انتظامیہ اکیس دسمبر کو ہونے والے عام انتخابات تک کاروبار حکومت چلائے گی۔ تاہم اس دوران کاتالونیا کے سابق سربراہ حکومت پوج ڈیمونٹ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ابھی دو روز قبل ہی ملکی وزیر اعظم راخوئے نے اس علاقے کی علیحدگی پسند حکومت کو معطل کر دیا تھا۔ عرصے سے نیم خود مختار چلے آ رہے کاتالونیا کا شمار اسپین کے اقتصادی طور پر مضبوط ترین خطوں میں ہوتا ہے۔