دوحہ(این این آئی)قطر کے امیر نے چار عرب ریاستوں کے ساتھ جاری سفارتی تنازع کے تناظر میں کہا ہے کہ کسی بھی طرح کا عسکری تصادم خطے میں صرف افراتفری کا باعث بنے گا۔امریکی ٹی وی سے بات چیت میں شیخ تمیم بن حماد الثانی کا کہنا تھا کہ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر اور اس کی چار مخالف عرب ریاستوں، بحرین، سعودی عرب، مصر اور متحدہ عرب امارات، کے مابین مذاکرات کی میزبانی کی پیش کی تھی تاکہ امریکی اتحادیوں کے مابین اس بحران کو ختم کیا جا سکے۔امریکی ٹی وی نیٹ ورک کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے قطر کے امیر کا کہنا تھا کہ
تاحال اس بارے میں ان چار مخالف ریاستوں کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ان کے بقول یہ ملاقات بہت جلد ہونی چاہیے تھی۔ تاہم شیخ تمیم نے اعتراف کیا کہ اب بھی فوجی کارروائی کا خطرہ موجود ہے۔ مجھے خدشہ ہے اگر ایسا کچھ ہوتا ہے، اگر فوجی کارروائی ہوتی ہے تو یہ خطہ افراتفری کا شکار ہو جائے گا۔