دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کے عربی و انگریزی نشریاتی ادارے الجزیرہ نیوز چینل کوخانہ کعبہ کی بے حرمتی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے،دنیا بھر سے مسلمانوں، دانشوروں اور اہل قلم نے مسجد الحرام کو لاس ویگاس سے تشبیہ دینے پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ،
الجزیرہ کا دعویٰ ہے کہ اگر خانہ کعبہ کے ضیوف الرحمان کو سورج کی تیز شعاعوں سے بچانے کیلئے متحرک سائبان نصب کیا گیا تو مسجد الحرام امریکا کے تفریحی شہر لاس ویگاس میں تبدیل ہو جائے گی۔ اس کی حیثیت عبادت گھر کے بجائے تفریحاتی مرکز جیسی ہو جائے گی۔ العربیہ ڈاٹ کام کے مطابق قطر کے دارلحکومت دوحہ سے عربی اور انگریزی زبان میں نشریات پیش کرنے والے الجزیرہ نیوز چینل نے سعودی عرب دشمنی میں آخری حدوں کو چھونا شروع کر دیا ہے۔ حال ہی میں چینل کے پلیٹ فارم سے خانہ کعبہ کی بے حرمتی کی قابل مذمت جسارت کا ارتکاب کر کے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کی۔الجزیرہ نے دعویٰ کیا کہ اگر ضیوف الرحمان کو سورج کی تیز شعاعوں سے بچانے کیلئے متحرک سائبان نصب کیا گیا تو مسجد الحرام امریکا کے تفریحی شہر لاس ویگاس میں تبدیل ہو جائے گی۔ ا س کی حیثیت عبادت گھر کے بجائے تفریحاتی مرکز جیسی ہو جائے گی۔دنیا بھر سے مسلمانوں، دانشوروں اور اہل قلم نے مسجد الحرام کو لاس ویگاس سے تشبیہ دینے پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مذمت اور غم وغصے کا اظہار جاری ہے۔