جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بل گیٹس کی چھٹی ،دنیا کے نئے امیر ترین شخص کا اعلان

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن)معروف آن لائن ریٹیلر آمیزون کے بانی جیف بیزوز نے ایک بار پھر بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا ہے۔گزشتہ شب اچھی سہ ماہی رپورٹ کے بعد آمیزون کے حصص میں اضافے نے جیف بیزوز کو امیر ترین افراد کی فہرست میں

نمبرون پوزیشن پر پہنچا دیا ہے، جن کے اثاثوں میں راتوں رات لگ بھگ 7 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔اس وقت جیف بیزوز کے اثاثے 90 ارب ڈالرز (94 کھرب پاکستانی روپوں سے زائد) سے زائد ہیں جبکہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 88.5 ارب ڈالرز (90 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔ویسے یہ پہلی بار نہیں کہ جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، رواں سال جولائی میں بھی وہ بل گیٹس کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب رہے تھے، مگر یہ اعزاز ایک دن بھی ان کے پاس نہیں رہ سکا۔اب بھی اگر آمیزون کے حصص کی قیمت نیچے گرتی ہے تو بل گیٹس ایک بار پھر امیر ترین فرد بن جائیں گے تاہم رواں سال آمیزون کی مالی کارکردگی میں نمایاں بہتری کو دیکھتے ہوئے یہ ضرور کہا جاسکتا ہے کہ بہت جلد جیف بیزوز ہی اس اعزاز کے مستقل حقدار ہوں گے۔جیف بیزوز گزشتہ تیس برسوں کے دوران دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز پانے

والے چھٹے فرد ہیں جبکہ وہ ارب پتی افراد کی فہرست میں بیس سال قبل شامل ہوئے تھے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جیف بیزوز بنیادی طور پر متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے فرد ہیں جنھوں نے عملی زندگی کا آغاز بھی ایک معمولی ملازمت سے کیا تھا،

مگر بہت جلد ترقی کی اور پھر اپنے آن لائن کاروبار کی بنیاد رکھی۔1994 میں قائم کی جانے والی کمپنی آمیزون اس وقت امریکا سمیت متعدد ممالک میں آن لائن ریٹیل خریداری میں آگے ہے تاہم اسے اصل میں انٹرنیٹ بک اسٹور کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…