منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جمائمہ خان کو1182فون کالز،203میسجز،واٹس ایپ پر بیشمار پیغامات بھیجنے والے پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کو سزا سنا دی گئی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ( آن لائن ) عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کو ہراساں کرنیوالے پاکستانی نڑادٹیکسی ڈرائیور حسن محمود کو8ہفتے جیل کی سزا سنادی گئی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کو ہراساں کرنیوالے پاکستانی نڑادٹیکسی ڈرائیور

حسن محمود کو آٹھ ہفتے جیل کی سزا سنائی دی گئی جبکہ ڈرائیونگ لائسنس بھی اٹھارہ ماہ کیلئے موخر کردیا گیا ہے۔عدالت کا کہنا ہے کہ اس دوران میں حسن نے کوئی جرم کیا تو بغیر عدالتی کارروائی کے آٹھ ہفتوں کیلئے اسے جیل بھیج دیا جائیگا۔یاد رہے کہ 29 ستمبر کو برطانوی ٹیکسی ڈارئیور 27 سالہ محمد حسن پر جمائما کو ایک سال تک فون کالز اور میسجز کرکے ہراساں کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی تھی اور حسن محمود نے عدالت میں اعتراف جرم کیا تھا۔جج نے حسن محمود سے کہا کہ جمائما خان نے آپ کے اعتراف جرم کو قبول کیا ہے۔حسن نے جمائما کو ہراساں کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں جمائما کا نمبر اس وقت ملا جب انہوں نے ہالو سروس کے ذریعے ملزم کی ٹیکسی بک کروائی۔خیال رہے کہ ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے ایک سال کے دوران جمائما کو 1182 فون کالز اور203 میسجز اور اس کے علاوہ واٹس ایپ پر بھی بے شمار پیغامات بھیجے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…