اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بل گیٹس کی رواں سال پولیو کے خاتمے کی پیشگوئی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال پولیو کا خاتمہ ہوجائیگا۔ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے بتاتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ یہ سال پولیو وائرس کے اختتام کا برس ثابت ہوگا ٗ1988 سے اب تک دنیا بھر میں پولیو

کے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے جو کہ تین دہائیوں پہلے ساڑھے تین لاکھ تھی مگر اس سال یہ گھٹ کر صرف 12 رہ گئی ہے۔بل اینڈ ملینڈا فائونڈیشن کے سالانہ خط میں بل گیٹس نے لکھا کہ پولیو کے خلاف مہم میں پیشرفت عالمی صحت کی چند بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے ٗاگر متاثرہ علاقوں میں حالات مستحکم رہے تو انسانیت 2017 کے بعد پولیو کا کوئی کیس نہیں دیکھے گی۔انہوں نے لکھا کہ جب پولیو وائرس کا خاتمہ ہوجائیگا دنیا اس حوالے سے فنڈز کو بچوں کی صحت بہتر بنانے میں صرف کرسکے گی ٗپولیو کے خلاف جدوجہد سے حاصل ہونے والے سبق دیگر امراض پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوں گے ٗ1988 میں پولیو وائرس 125 ممالک میں پایا جاتا تھا اور ہر سال ساڑھے تین لاکھ سے زائد افراد کو معذور کردیتا تھا تاہم عالمی مہم کے نتیجے میں اس خطرناک وائرس کو پھیلنے سے روک دیا گیا اور 1988 سے اس حوالے سے ویکسی نیشن جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…