پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

دنیا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہے، چین

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی) چین نے ایک بار پھر پاکستان سے اپنی دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو ماننا اور سراہنا چاہیے۔امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان

انسداد دہشت گردی کے باہمی تعاون پرخوش ہیں اور چین دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی تعاون کا خیرمقدم کرتا ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے وفود کی سطح پر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کی تھی۔ملاقات کے دوران پاک امریکا تعلقات سمیت افغانستان اور خطے کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات باہمی اعتماد اور علاقائی امن و استحکام بڑھانے میں سازگار ثابت ہوں گے۔چین کی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان نے عالمی امن اورعلاقائی استحکام کیلئے بہت کام کیا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سب سے آگے ہے۔بیجنگ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں گراں قدر قربانیاں دی ہیں لہذا عالمی برادری کو دہشت گردی کے خالف پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…