ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

سعودی حکومت نےخانہ کعبہ کے اوپر ایسی چیز تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا کہ ہر طرف ہنگامہ برپا ہوگیا، لوگوں کا شدید احتجاج

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے خانہ کعبہ کے عین اوپر ایک بڑی چھتری تعمیر کرنے کا مبینہ اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سعویدی حکومت کے اس اعلان سے ہنگامہ برپا ہو گیا ہے اور لوگ احتجاج کرنے لگے ہیں۔ ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ سعودی حکومت نے خانہ کعبہ کے اوپر ایسی چھتری نما چھت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو بوقت ضرورت کھولی اور بند

کی جا سکے گی۔ اس منصوبے کو ’امبریلا پراجیکٹ‘ کا نام دیا جا رہا ہے اور اس کے ماڈل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں اس چھت کا نمونہ دکھایا گیا ہے۔اس سے قبل بھی اسی نوعیت کی خبریں آ چکی ہیں تاہم کہا جا رہا ہے کہ اب سعودی حکومت کی طرف سے یہ چھت بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ مسجد حرام سکیورٹی فورسز کے کمانڈر میجر جنرل محمد الاحمدی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس چھت کی تعمیر جلد شروع ہو گی اور 2019ءتک مکمل ہو جائے گی۔تاہم سعودی حکومت کے اس فیصلے پر ایک ہنگامہ بپا ہو گیا ہے اور لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ فیصلے پر تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ”حکومت کا یہ فیصلہ انتہائی متنازعہ ہے ، خانہ کعبہ کے اوپر چھت کی تعمیر سے اس مقدس جگہ کا تشخص تباہ ہو جائے گا۔“اسلامی ورثہ تحقیقاتی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عرفان العلوی کا کہنا تھا کہ ”مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ اسلام کی جائے پیدائش سمیت دیگر اسلامی ورثے میں کیوں رد و بدل کی جا رہی ہے۔ اس کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ ہم مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ اللہ کا کرم و مہربانی آسمان سے اترتا ہے چنانچہ خانہ کعبہ کے اوپر کوئی بھی چیز بنا کر اسے ڈھانپا نہیں جا سکتا۔خانہ کعبہ کے اوپر جس طرح کی چھتری نما چھت بنائی جا رہی ہے لگتا ہے یہ کسی ہالی ووڈ فلم میں دکھایا گیا خلائی جہاز لگتا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سعودی حکومت کے اس فیصلے کے حوالے سے کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…