اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

متحدہ شام میں بشارالاسد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی‘ریکس ٹلرسن

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایک متحد اور مکمل شام چاہتا ہے اور اس میں موجودہ صدر بشارالاسد کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔وہ جنیوا میں شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹافن ڈی میستورا سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے

تھے۔انھوں نے کہا کہ اسد خاندان کا اقتدار اب ختم ہونے کو ہے اور اب مسئلہ صرف یہ ہے کہ اس کو کیسے اقتدار سے ہٹایا جائے۔ریکس ٹیلرسن کا کہنا تھا کہ شام میں داعش کی شکست ایران کی کوئی فتح نہیں ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ایران نے صورت حال سے فائدہ اٹھایا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ شامی فوج کی باغیوں اور

داعش کے خلاف جنگ میں فتوحات روس کی جانب سے ملنے والی فضائی مدد کی مرہونِ منت ہیں۔انھوں نے ڈی میستورا سے ملاقات میں شام کے لیے جنیوا امن عمل کی بحالی کے لیے امریکا کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔عالمی ایلچی بہت جلد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو شام کی تازہ صورت حال کے بارے میں آگاہ کرنے والے ہیں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…