منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی صدر نے عظیم جنگجو ٹیپو سلطان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ ہندوسورما منہ تکتے رہ گئے

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی صدر رام ناتھ کووندنے ارکان مقننہ پر زور دیا کہ وہ بامعنی جمہوریت کو حقیقت کی طرف لے جانے کیلئے شائستہ معیار برقرار رکھیں۔انہوں نے ریاستی اسمبلی اور قانون ساز کونسل کی گولڈن جوبلی کے موقع پر کرناٹک کے مقننہ کے مشترکہ سیشن سے بدھ کو خطاب کرتے ہوئے یاد دہانی

کروائی کہ مقننہ مباحث ،شائستگی اور فیصلہ کرنے کا مقام ہے اور اسی کے ذریعہ ہم جمہوریت کو بامعنی حقیقت میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے عوام اپنے سیاسی عقائد،ذات، مذہب،جنس اور زبان سے بالاتر ہوکر عوام کے خوابوں کی تکمیل کیلئے دونوں ایوانوں میں دانشمندی کی اجتماعی کوششیں کریں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ اور وزیر اعظم کے طور پر دیوے گوڑا کی خدمات کو بھی یاد کیا ۔ریاست سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے لیڈروں کو پیغام دیتے ہوئے جو میسور کے حکمراں ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش تقاریب کی مخالفت کررہے ہیں، صدرجمہوریہ نے اپنی تقریر میں دیگر حکمرانوں کی شجاعت کا تذکرہ کرتے ہوئے انگریزوں سے لڑتے ہوئے ٹیپو سلطان کی عظیم قربانی کی بھی نشاندہی کی۔ا نہوں نے کہا کہ ٹیپو سلطان ترقی اور میسور راکٹ کے استعمال کے موجد تھے ۔ انہو ں نے کہا کہ ٹیپو سلطان کی اس ٹیکنالوجی کو یورپی قوم نے اختیار کیا ۔ انہوں نے سائنس ،ٹکنالوجی ،آرٹ اور ثقافت میں ریاست کے کارناموں کی ستائش کی۔ صدر جمہوریہ نے یہ بھی کہا کہ ٹیپو سلطان انگریزوں کیخلاف جنگ لڑتے ہوئے ملک پر جان دینے والے کرناٹک کے سخت جان اور ناگزیر سپاہی تھے۔انہوں نے اس جنگ میں میسور کے راکٹوں کا مؤثر اور بہترین استعمال کیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…