ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

طالبان حملہ میں 3 1افغان فوجی ہلاک اور 15زخمی ہوگئے، غیرملکی میڈیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی)طالبان نے افغان فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ کر کے3 1فوجی ہلاک اور 15زخمی کر دئیے، فوج کی جوابی کارروائی میں 17طالبان ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے 2 مختلف فوجی چیک پوسٹوں پر حملے کیے، پہلا حملہ افغانستان کے جنوبی صوبے فرح کے سکیورٹی چیک پوسٹ پر کیا جس میں 9 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔ صوبے فرح کے ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز

اور طالبان کے درمیان جھڑپ 4 گھنٹے جاری رہی جس میں طالبان کی جانب سے آرٹرلی سمیت خود کار ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا جب کہ فوج کی جوابی کارروائی میں 17 طالبان جنگجو بھی ہلاک ہوئے۔دوسرا حملہ صوبہ ہرات کے فوجی چیک پوسٹ پر کیا گیا جس میں 2 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوئے جبکہ یہاں بھی سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس سے طالبان جنگجوؤں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تاہم ان کی ہلاکتوں کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔طالبان کی جانب سے جنوبی صوبے اروزگان کے ضلع چورا میں بھی فوجی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…