جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

آئن سٹائن کی ایک تحریر15لاکھ ڈالر میں نیلام،آخریہ تحریر ہے کیا،پڑھئے تفصیلات

datetime 26  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس ( آن لائن )معروف سائنسدان البرٹ آئن اسٹائن کی لکھی گئی ایک تحریر 15 لاکھ 60 ہزار ڈالر میں نیلام ہوئی ہے جس میں انہوں نے مختصر الفاظ میں خوشیوں بھری زندگی کا راز بیان کیا ہے۔مقبوضہ بیت المقدس کے معروف نیلام گھر ’ونرز‘ نے معروف سائنسدان البرٹ آئن اسٹائنکے ہاتھ سے لکھی تحریر نیلامی کے لیے پیش کی، آئن اسٹائن نے یہ تحریر 1922 میں جاپان کے دورے کے دوران ایک ویٹر کو لکھ کر

دی تھی اور نیچے اپنے دستخط کئے تھے۔جرمن زبان میں لکھی اس تحریر میں سادگی اور خوشی کا فلسفہ بیان کیا گیا ہے۔ آئن اسٹائن نے لکھا ہے کہ ’’ایک پرسکون اور سادہ زندگی کامیابی کی تلاش میں رہنے والے مسلسل اضطراب سے زیادہ خوشیاں لاتی ہے‘‘نیلامی سے پہلے اندازہ لگایا گیا تھا کہ اس مختصر تحریری نوٹ کو شاید 5 سے 8 ہزار ڈالر تک نیلام کیا جا سکتا تھا لیکن ایک قدر دان نے اسے 15 لاکھ 60 ہزار ڈالرز میں خریدا۔ نیلام گھر کے سی ای او نے تحریر خریدنے والے شخص کی شناخت بتانے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شخص یورپ سے تعلق رکھتا ہے، اور وہ یہ نادر چیز خرید کر انتہائی خوش ہے۔واضح رہے کہ 2015 میں بھی آئن اسٹائن کے 27 خطوط 4لاکھ 20 ہزار ڈالر میں نیلام ہوئے تھے لیکن اس مرتبہ صرف ایک ہی تحریر 15 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…